ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / پنجاب کی سیاست میں طوفان کی تیاری، باہر آیا ’بلیو اسٹار‘اور بھنڈراوالے کا جن

پنجاب کی سیاست میں طوفان کی تیاری، باہر آیا ’بلیو اسٹار‘اور بھنڈراوالے کا جن

Sat, 08 Jul 2017 20:03:13  SO Admin   S.O. News Service

امرتسر، 8؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب میں ایک بار پھر آپریشن بلیو اسٹار اور بھنڈراوالے کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے۔اس بار آپریشن بلیو اسٹار اور بھنڈراوالے کے نام پر سیاست ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب سکھوں کے سب سے بڑی تنظیم شرومنی گرودوارہ انتظامیہ کمیٹی امرتسر کے ہرمندر صاحب میں آپریشن بلیو اسٹار کی یاد میں بنائے جا رہے ایک میوزیم میں ان تمام لوگوں کی تصاویر لگا رہی ہے جوکہ اس آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے تھے، لیکن سب سے زیادہ تنازعہ آپریشن بلیو سٹار کے دوران مارے گئے جرنیل سنگھ بھنڈراوالے کی تصویر کو لے کر رہا ہے۔دراصل، ایس جی پی سی نے یہ طے کیا ہے کہ بلیوا سٹار آپریشن کی یاد میں بنائے جا رہے میوزیم میں بھنڈراوالے کی تصویر لگائی جائے گی اور یہ بات پنجاب کی کانگریس حکومت کو ناگوار گزر رہی ہے۔کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ ایس جی پی سی کا اس طرح سے آپریشن بلیو اسٹار میں مارے گئے دہشت گرد بھنڈراوالے کی تصویر کو ہرمند ر صاحب کے پریسر میں بننے والے میوزیم میں جگہ دینا ٹھیک نہیں ہے۔کیپٹن امریندر سنگھ نے ایس جی پی سی کو اکالی دل کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی اکالی دل اقتدار سے باہر ہوتی ہے تو وہ شدت پسندگروپوں کے ساتھ مل کر پنجاب کا ماحول خراب کرنے کے لیے اس طرح کی حرکتیں کرتی رہتی ہے۔
 


Share: